23 نومبر، 2024، 9:41 AM

کرم ایجنسی میں شیعوں پر حملہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات کی سازش ہے، آیت اللہ سیستانی

کرم ایجنسی میں شیعوں پر حملہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات کی سازش ہے، آیت اللہ سیستانی

آیت اللہ سیستانی نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں شیعوں پر حملہ شیعہ سنی اختلافات پیدا کرنے کی سازش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے پاکستان کے ضلع کرم ایجنسی میں شیعہ قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاپسندوں نے جنایت کی داستان رقم کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا یہ حملہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی سازش ہے۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف اور مرجعیت عراق مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے اس سازش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے شہریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔

News ID 1928317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha